کریم نگر ۔ 28 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب شاندار پیمانے پر منعقد کریں۔ ریاستی چیف سکریٹری راجیو شرما نے چہارشنبہ کو تمام اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب پر انعقاد پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا شہیدوں کی یادگار پر خراج پیش کر کے آتش بازی کرتے ہوئے تقاریب کو شاندار پیمانے پر منائیں ۔ تقاریب کے ضمن میں تمام سرکاری دفاتر میں اداروں کو برقی قمقموں سے سجانے اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرانے 2 جون کو تمام اضلاع کے مستقر میں صبح 9 بجے متعلقہ وزراء کے ذریعہ پرچم کشائی ، پولیس کی سلامی ، کلچرل پروگرامس منعقد کریں ۔ یوم تاسیس تقاریب کے ضمن میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیئے افراد کو نقد ایوارڈس کیلئے منتخب افراد کو منڈل سطح ، نگر پنچایت ، میونسپالٹی ، مونسپال کمشنر ، مجلس بلدیہ ، ضلع سطح میں جو جس مقام پر خدمات انجام دے رہا ہے وہیں پر ایوارڈ دینے کی ہدایت کی ۔ تلنگانہ کلچرل سارادھن جیترایاترا تمام اضلاع میں متعین تواریخ میں منعقد کریں ۔ تقاریب تلنگانہ کے موقع پر نغمے ، سی ڈیز ، تلنگانہ کے رسالے ضلع کو ارسال کئے جائیں گے ان رسالوں کو تمام گرام پنچایتوں کو ارسال کریں ۔ سی ڈیز کو ایک ہفتہ تک گرام پنچایتوں میں بجائیں ہدایت کی ۔ تقاریب کے موقع پر پولیس بندوبست کا انتظام کریں ۔ تمام اضلاع میں دھوپ کی تمازت زیادہ ہے پینے کے پانی کی سہولت فراہم کریں اور شامیانوں کا انتظام کریں۔ اس ویڈیو کانفرنس میں ضلع ایس پی شیوا کمار ، ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرا ، اڈیشنل ایس پی جناردھن ریڈی ، ڈی آر اوئی ، ویرا برہمیا ، ڈی یف او نرسیا و دیگر نے شرکت کی ۔