یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کی تمام تیاریاں مکمل

نظام آباد:28؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یوم تاسیس تلنگانہ کی تقریب کے انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے کل چیف سکریٹری مسٹر راجیو شرما کو ویڈیو کانفرنس کو واقف کراتے ہوئے کیا۔ چیف سکریٹری مسٹر راجیوشرما نے کل حیدرآباد سے یوم تاسیس کی تقریب کے انعقاد پر ضلع کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیا اور تفصیلات حاصل کی اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے چیف سکریٹری کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ ونائیک نگر میں شہیدان تلنگانہ کی یادگار تعمیر کی جارہی ہے اور اس کی عنقریب تعمیر مکمل ہوجائے گی۔ 2؍ جون کے روز صبح شہیدان تلنگانہ کی یادگار پر شہیدان تلنگانہ خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد پولیس پریڈ گرائونڈ پر قومی پرچم کشائی انجام دی جائے گی اور غریب عوام کو اثاثہ جات کی تقسیم، کلچرل پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ سرکاری دفاتر پر پرچم کشائی کی انجام دہی کیلئے سرکاری دفاتر کی آہکپاشی، برقی قمقموں سے سجایا جارہا ہے اس کے علاوہ ضلع میں حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے ہریتا ہورم پروگرام کے تحت ضلع میں 3.35 کروڑ پودوں کی شجرکاری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔چیف سکریٹری مسٹر راجیشو شرما نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر مارچ پاسٹ کو انجام دینے اور کلچرل پروگرام، جھانکیاںپیش کرنے کی ضلع اور منڈل سطح پر منعقدہ مقابلوں میں کامیاب افراد کو انعامات کی تقسیم عمل میں لانے کی سرکاری دفاتر پر قومی پرچم کشائی کرنے کی ہدایت دی۔ کلچرل پروگرام کے چیرمین رکن اسمبلی بال کشن نے ویڈیو کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کلچرل پروگرام کے تحت ہر روز 550 کلا کاروں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر پروگرام انجام دینے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر گورنمنٹ اڈوائزر کے وی رمنا چاری نے بھی تفصیلات حاصل کی۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ دیہی ترقیات ریمینڈ پیٹر، پرنسپل محکمہ جنگلات راجیش تیواری نے کہا کہ ضلع کے پہلے ہفتہ میں ہریتا ہورم پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے لہذا قبل تمام انتظامات مکمل کرتے ہوئے ہاسٹلس، رسیڈنشیل اسکول میں شجرکاری کرنے، 5؍ جون کے روز ہریتا ہورم کی منصوبہ بندی کے انکشاف اور نظام آباد کلکٹریٹ میں شجرکاری کرنے کی ہدایت دی۔ اس ویڈیو کانفرنس میں سیول سپلائیز کے انچارج کمشنر بی پی اچاریہ کے علاوہ ضلع ایس پی چندر شیکھر ریڈی، جوائنٹ کلکٹریٹ رویندرریڈی، اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر راجہ رام، ڈی آر او منوہرو دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔