یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب منعقد کرنے چیف سکریٹری کے احکام

حیدرآباد 30 مئی ( آئی این این ) چیف سکریٹری پی کے موہنتی نے تلنگانہ کے تمام ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ 2 جون کو یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب سرکاری طور پر منعقد کریں۔ تلنگانہ کی سرکاری تقریب 2 جون کو تلنگانہ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرس پر 8.45 بجے صبح منعقد ہوگی جہاں تمام ضلع کلکٹران قومی پرچم لہرائیں گے ۔ اصل تقاریب پریڈ گراونڈ سکندرآباد پر صبح 10.45 بجے منعقد ہوگی راج بھون میں صبح 8.15 بجے ریاست کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد کے چندر شیکھر راؤ پریڈ گراونڈ پر سرکاری پریڈ کی سلامی لیں گے ۔ حکومت نے تلنگانہ میں تمام تاریخی اور عوامی عمارتوں پر روشنیوں کا اہتمام کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ سرکاری تقاریب کا ایک ہفتے تک سلسلہ جاری رہے گا ۔

5 جون کو سی ایل پی کا پہلا اجلاس
حیدرآباد 30 مئی ( آئی این این ) تلنگانہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا پہلا اجلاس 5 جون کو منعقد ہوگا جس میں نئے لیڈر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا ۔