جمیکا ، 5 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام ) معلوم ہوتا ہے کہ یوسین بولٹ کا اتھلیٹکس سے جی بھر گیا ہے ۔ یہ اس لئے کہہ رہے ہیں کیونکہ اولمپک چیمپئن نے پروفیشنل فٹبالر بننے کی ٹھان لی ہے ۔ جمیکا کے اسٹار اتھلیٹ ان دنوں جاپان میں بچوں کو رننگ کے گُر بھی سکھا رہے ہیں۔ دنیا کے سابق تیز ترین انسان بولٹ اب فٹبال کھیلیں گے۔ وہ ان دنوں جاپان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جاپانی بچوں کی دوڑ لگوائی اور انہیں ریس کے گر سکھائے۔ جمیکا کے اسٹار نے پروفیشنل فٹبالر بننے کے لئے بھی غور و خوض بھی شروع کردیا ہے۔ یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ کیرئیر میں انھوں نے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے اور وہ جمیکا کا نام روشن کرنے پر خوش ہیں۔جمیکا کے اتھلیٹ کو کرکٹ کھیلنے کا بھی خوب شوق ہے ، اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ گزشہ ماہ اتھلیٹکس کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔