کولکاتہ ۔ 5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے بیٹسمین منیش پانڈے نے آل راؤنڈر یوسف پٹھان کی تیز رفتار مختصر اننگز کو سن رائیزرس حیدرآباد کے مقابل یہاں منعقدہ آئی پی ایل ٹی ٹوئنٹی میچ میں 35 رنز کی جامع کامیابی کی کلید قرار دیا۔ پہلے بیٹنگ کی دعوت پر کے کے آر کی شروعات تو شاندار ہوئی لیکن پٹھان کے 19 گیندوں سے 30 ناٹ آؤٹ رنز نے ٹیم کے اسکور 167/7 کو ممکن بنایا جس کے بعد مہمان ٹیم 35 رنز پیچھے رہ گئی ۔ پانڈے نے پوسٹ میچ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ’’میں اچھی بیٹنگ کررہا تھا ، اگر میں آگے تک کھیلتا تو شاید مزید رنز بن سکتے تھے ۔ مگر اختتامی مرحلے میں یوسف کی اننگز بڑی اہم ثابت ہوئی ‘‘ ۔