یورپی شہریوں کیلئے پاکستان میں ’ویزا فری انٹری‘

اسلام آباد ، 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خبررساں ادارہ روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دنوں ملکی ویزا پالیسی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچپن ممالک کے شہریوں کے لیے پاکستان میں بغیر ویزے سفر کی سہولت زیر غور ہے۔ ان میں زیادہ تر یورپی ممالک شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اسی ماہ پرتگال نے سیاحت کے لیے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا ہے۔ فرانس نے بھی پاکستان کے حوالے سے سفری ہدایات میں نرمی کی ہے۔ پاکستانی وزیر برائے انفارمیشن نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔