ایمسٹرڈیم ۔2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ویمنس فٹبال یورپین چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کل ہوں گے جس میں آسٹریا کا ڈنمارک اور انگلینڈ کا میزبان نیدرلینڈز سے مقابلہ ہو گا۔ فائنل تک رسائی کے لئے تین اگست کو چاروں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوں گی۔ آسٹریاکا ڈنمارک اور انگلینڈ کا میزبان نیدرلینڈز سے سخت مقابلے کی امید کی جارہی ہے۔ کوارٹر فائنل مقابلوں میں ڈچ کھلاڑیوں نے اپنی سرزمین پر اپنے ہی شائقین کے سامنے سویڈن کو 2-0 کی شکست سے دو چار کیا۔ دفاعی چیمپئن جرمنی کی ٹیم ڈینش کھلاڑیوں کے خلاف 2-1 سے شکست برداشت کرچکی ہے۔ دلچسپ اور سنسنی خیز میچ آسٹریا اور اسپین کے درمیان ہوا جس کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جبکہ انگلینڈ نے فرانس کے خلاف 1-0 کی تاریخی کامیابی حاصل کی۔