یورو 2016ء : جرمنی سیمی فائنلس میں داخل

بورڈیو۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی، آج اٹلی کو شکست دیتے ہوئے یورو 2016ء کے سیمی فائنل میں پہونچ گیا لیکن ایک پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ان ماہر جرمنوں کو اپنی غیرجرمن جیسی کوتاہی گراں گذری لیکن اس کے اہم کھلاڑی جوناس ہیکٹر نے پھرتی اور چالالی کے ساتھ کھیل کو اپنی ٹیم کے حق میں کرلیا۔ 18 پنالٹی شوٹ آؤٹ کے اس سنسنی خیز مقابلہ میں جرمنی نے اٹلی کو 6-5 سے شکست دینے سے قبل تین پنالٹی کارنرس سے ملنیل والے بہترین موقعوں کو ضائع کردیا لیکن بعد میں جوناس ہیکٹر نے ایک مرحلے پر چھلانگ لگانے والے حریف ژیائی لوئیجس بفون کے قبضہ سے اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔ جرمنی کی ٹیم کا آئندہ مقابلہ آج کے میچ کی کامیا ٹیم کے ساتھ ہوگا۔ شکست خوردہ ٹیم اٹلی نے قبل ازیں دو مقابلوں میں بیلجیم اور اسپین کو شکست دی تھی۔