یورو کپ 2016ء کا آج پہلا سیمی فائنل

فرانس ، 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یورو کپ فٹبال ٹورنمنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال کا مقابلہ ویلز کیساتھ ہوگا ۔ دونوں ٹیمیں چہارشنبہ 6 جولائی کو ہندوستانی وقت کے مطابق رات 12:30 بجے مقابلہ شروع کریں گی۔ پرتگال اور ویلز ایک دوسرے کے خلاف فائنل میں رسائی کی جنگ لڑیں گی۔ پرتگال نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کو پنلٹی ککس پر ہرایا تھا جبکہ ویلز نے بلجیم کو 3-1 سے ہرا کر اپ سٹ کیا۔ ویلز کو جیت کی صورت میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بڑے ٹورنمنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہو سکتا ہے۔ یورو کپ کا دوسرا سیمی فائنل فرانس اور جرمنی کے درمیان جمعرات 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔