یوروپی یونین کاافغانستان کیلئے 535ملین ڈالرس پیکیج کا اعلان

جنیوا،29نومبر(سیاست ڈاٹ کام) جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیرسرپرستی ہونے والی افغانستان کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں یوروپی یونین نے جنگ زدہ افغانستان کی بحالی کے لیے 535 ملین ڈالر کی امدادی رقم کی منظوری دے دی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس دوروزہ کانفرنس میں جرمنی، روس اور ایران سمیت دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام اور سفارت کار شریک ہیں۔کانفرنس میں یوروپی یونین نے افغانستان میں قیام امن اور استحکام، تباہ حال شہروں کی بحالی، خدمت عامہ اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات اور جمہوری عمل کو جاری رکھنے کیلئے مجموعی طور پر 535ملین ڈالر کے امدادی پیکیج پر دستخط کردیئے ہیں۔

پاکستان ہندوستان سے
بات چیت کا خواہاں
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج کہا کہ وہ وزیراعظم ہند نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں کہ یہ اپنی سرزمین سے دہشت گرد سرگرمیوں کی اجازت دے۔ ایک دن قبل وزیرخارجہ ہند سشماسوراج نے واضح طور پر پاکستان سے بات چیت کے امکان کو سرحد پار دہشت گردیوں کے بند ہونے تک مسترد کردیا تھا۔