یوروپین انڈر 21 چمپئن شپ ‘ فائنل میں پرتگال اور ڈنمارک کا مقابلہ

پراگ 28 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پرتگال نے جرمنی کے خلاف اور سویڈن نے ڈنمارک کے خلاف یوروپین انڈر 21 چمپئن شپ کے سیمی فائنلس مقابلے جیت لئے ہیں اور فائنل میں پہونچ گئے ہیں۔ پرتگال اور سویڈن کے مابین یوروپین انڈر 21 چمپئن شپ کا فائنل مقابلہ منگل کو کھیلا جائیگا ۔ پرتگال نے ہفتے کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں جرمنی کے خلاف 5 – 0 سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ 1994 کے بعد یہ ٹیم پہلی مرتبہ فائنل میں پہونچی ہے ۔ سویڈن نے اپنے میچ میں ڈنمارک کے خلاف 4 – 1 سے کامیابی حاصل کی تھی ۔