کرائسٹ چرچ ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) یواے ای اوراسکاٹ لینڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اس طرح ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کی تعداد مکمل ہو گئی۔ ورلڈ کپ 2015 میں دو ٹیموں کی جگہ خالی تھی جسے پر کرنے کیلئے نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ ہوا، یواے ای اور اسکاٹ لینڈ نے فائنل میں جگہ بنا کر ورلڈ کپ میں داخلہ حاصل کر لیا۔ سپرسکس کے آخری میچ میں یواے ای نے نمیبیا کو 36 رنز سے شکست دی۔ اسکاٹ لینڈ نے کینیا کو تین وکٹ سے ہرا دیا۔ یواے ای کو 1996 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں داخلہ ملا ہے۔ اسکاٹ لینڈ نے 1999 اور 2003 کے ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی۔
زیور چ چیس : وشواناتھن آنند کا مقابلہ
زیورچ (سوئزرلینڈ) /2 فبروری( سیاست ڈاٹ کام) پانچ مرتبہ ورلڈ چمپئین وشواناتھن آنند نے زیورچ چیس چیلنج کے تیسرے راؤنڈ میں اٹلی کے فیبیانوکروانا کے ساتھ مقابلہ ڈرا کرلیا ۔ یہ مقابلے سیوئے میں جاری ہیں ۔ ورلڈ چمپئین لیون ارونیان ( آرمینیا) اور ہیکارو نکامرا (امریکہ) کے ساتھ متواتر دو شکست کے بعد آنند نے اس مقابلہ کو ڈرا کرلیا ۔ انہیں ابتدائی مرحلہ میں کافی دفاع کرنا پڑا تھا۔