یوایس اوپن :ثانیہ مرزا ،لینڈر پیس کواٹر فائنل میں داخل

نیو یارک 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سال کے آخری گرانڈ سلام ٹینس ٹورنا منٹ یوایس اوپن کے ویمن ڈبلز اور مخلوط ڈبلز زمرے کے میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کواٹر فائنل میں داخل ہوگئی ہیں ،ادھر لینڈرپیس بھی زمباوے کی اپنی جوڑی دار کارا بلیک کو ساتھ ڈبلز کے کواٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ویمن ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں ثانیہ اورکارا کی جوڑی نے فرانس کی کارولنے گارسیا اوررومانیہ کی مونیکا نکلوسک کو 6-2,6-1سے شکست دیدی۔تیسرے رواؤنڈ میں ثانیہ کاراکی جوڑی اب سربیا کی جیلیناجانکووک اورجمہورچیک کی کلا را کو کالواکی جوڑی سے مقابلہ کریگی۔ثانیہ کی جیت کا سلسلہ ڈبل زمرے میں بھی جاری رہاجہاں ثانیہ مرزا اور برازیل کے برونو سوارس کی پہلی جوڑی نے آسٹریلیا کی کاسے ڈیلاکوا اور برطانیہ کے جامی مرے کو براہ راست سیٹس میں 6-2،7-6،(8) سے شکست دے دی ۔ کوارٹر فائنل میں اب یہ جوڑی چھٹویں سینئر کھلاڑی سلوینیہ کی کترینہ سریبوٹنی اور ہندوستانی کھلاڑی روہن بھوپنا اور گیارووی اسپین کی اے میڈینا گاریگیج اور جنوبی آفریقہ کی راون کلاسن کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح جوڑی سے مقابلہ کرے گی ۔ دوسری طرف پیس اور کارا کی ڈبل جوڑی کو روس کی ایلہ کدریاوتسیوا اور پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی کو 6-1,4-6,10-4 سے شکست دینے میں کافی مشقت کرنی پڑی ۔ پیس اور کارا کی جوڑی کوارٹر فائنل میں امریکی ابیگیل اسپئرس اور میکسیکو کے سنٹیاگو گنجالز کی جوڑی کے خلاف کھیلیں گی۔

دریں اثناء نیویارک سے ہی موصولہ اطلاعات کے مطابق نواک جوکووچ نے سیم کویری کو شکست دے کر چوتھے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ نواک جو کو وچ نے یکطرفہ مقابلہ میں امریکہ کے سیم کویری کو براہ راست سیٹوں میں شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے مرد زمرے کے چوتھے دور میں جگہ بنالی ہے لیکن ویمن زمرے میں ویمبلڈن چیمپئن پیترا کیوی توا اُلٹ پھیر کا شکار ہوگئی۔سال 2011 کے چیمپئن نے جوکووچ سیم کویری کو 6-3,6-2,6-2 سے شکست دے کر اس امریکی کھلاڑی کے خلاف 9 میچوں میں 8 ویں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلسل 12 ویں بار کسی گرانڈ سلام ٹورنمنٹ کے چوتھے روانڈ میں جگہ بنائی ہے ۔اسی دوران کینیڈا کے میلوس راونک بھی مسلسل تیسرے سال آخری 16 میں داخل ہونے میں کامیاب رہے ۔ انہوں نے پہلی بار ٹورنمنٹ میں حصہ لے رہے ڈومنکن جمہوریہ کے 34 سالہ وکٹر ایسٹریلا کو 7-6,7-6,7-6 سے شکست دیدی۔