یوئیفا چمپینس لیگ : یوونٹس 12 سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی

میڈرڈ ۔14 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) فٹبال یوئیفا چمپینس لیگ کے سیمی فائنل میں رئیل میڈرڈ اور یوونٹس کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ پوائنٹس کی بنیاد پر یوونٹس نے بارہ سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس میگا ایونٹ کے سکنڈ لیگ سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا۔ رئیل میڈرڈ نے میچ کے 23ویں منٹ میں زبردست گول کے ذریعے برتری حاصل کی۔ سوپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی پر گیند کو کامیابی سے جال میں ڈالا۔ رئیل کی سبقت کے ساتھ پہلے ہاف کا اختتام ہوا۔ دوسرے ہاف کے 12ویں منٹ میں الوارو نے شاندار گول کر کے مقابلہ 1-1 کر دیا جو اختتام تک رہا۔فرسٹ لیگ سیمی فائنل کی بنیاد پر ایک پوائنٹ کی برتری سے یوونٹس نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ 6 جون کو بارسلونا سے ہو گا۔