لندن ۔5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ کے سیمی فائنلز ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، انگلینڈ کو ہالینڈ اور میزبان پرتگال کو سوئٹزرلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ اعلان کردہ ڈراز کے مطابق 5 جون کو پہلے سیمی فائنل میں پرتگال کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہو گااورجون کو دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ ہالینڈ سے ہو گا۔ دوفاتح ٹیموں کے درمیان فائنل میچ9 جون کو کھیلا جائیگا۔