ینگ ڈائنا موس کلب کا 5K ر5رن اور فٹبال ٹورنمنٹ

حیدرآباد ۔ 26 ڈسمبر (پریس نوٹ) ینگ ڈائنا موس کلب، ای سی آئی ایل نے ڈیو سمپسناور انجپا میموریل ٹروفیز کیلئے 5K رن کے تیسرے ایڈیشن اور ساگی کلیان میموریل اور واسن میموریل ٹروفیز کیلئے 7 ۔ اے سائیڈ انڈر ۔ 17 فٹبال ٹورنمنٹ کے چوتھے ایڈیشن کا 24 ڈسمبر کو ای سی آئی ایل اسپورٹس کامپلکس پر انعقاد عمل میں لایا۔ 5K رن میں یرم نائیڈو نے ڈیوسمپسن میموریل ٹروفی 7000 روپئے نقد انعام کے ساتھ جیت لیا۔ رمیش دوسرے مقام پر رہے جنہیں 5000 روپئے نقد انعام کے ساتھ انجپا میموریل ٹروفی دی گئی۔ وی وی نگر فٹبال کلب نے جواہر ساکر کلب کو 2-0 سے شکست دیکر ساگی کلیان میموریل ٹروفی اور 7000 روپئے نقد انعام جیت لیا۔ جے جے فٹبال کلب نے رنراپ پوزیشن کے ساتھ واسن میموریل ٹروفی اور 5000 روپئے کا نقد انعام حاصل کیا۔ تارناکہ فٹبال کلب اور اے جی کالونی فٹبال کلب کو مشترکہ طور پر تیسرا مقام حاصل ہوا۔ ای سی آئی ایل ویلینر فنڈ کمیٹی کے سکریٹری دیوا کرشنا اور تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کے اعزازی سکریٹری جی پی پالگونا نے بحیثیت اعزازی مہمان شرکت کی اور انعامات تقسیم کئے۔ ینگ ڈائناموس کلب کے صدر ٹی گریدھر نے شکریہ ادا کیا۔