ادونی /19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر یمگنور میں آنجہانی وزیر اعلیٰ این ٹی راما رائو کی برسی 19 ویں برسی کے موقع پر دفتر تلگو دیشم پر ایک جلسہ منعقد کیاگیا ۔ جس میںرکن اسمبلی یمگنور ڈاکٹر بی وی جیا ناگیشور ریڈی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی وزیر اعلیٰ این ٹی راما رائو نے تلگو دیشم پارٹی کی بنیاد 1983 میں ڈالی تھی ۔سابق وزیر اعلی راما رائو نے تمام مذہب اور غرباء کو اپنے حقوق دلانے کیلئے پارٹی کو قائم کیا تھا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے اپنے والد و سابق وزیر بی وی موہن ریڈی کے راما رائو سے قریبی تعلقات بتاتے ہوئے ان کی خدمات کا تذکرہ بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک سیکولر پارٹی ہے ۔ جس میں ہر مذہب کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ بعد ازاں رکن اسمبلی ڈاکٹر بی وی جیا ناگیشوریڈی نے آنجہانی وزیر اعلیٰ این ٹی راما رائو کی تصویر پر پھول مالائیں چڑھائی ۔ غریب اور مستحق افراد میں راشن کی تقسیم عمل میں آئی۔ بعد ازاں یمگنور جنرل ہاسپٹل میں مریضوں کوانار ، دودھ ، نان ، اور پھلوں کی تقسیم بھی کی گئی۔ اس موقع پر صدر نشین بلدیہ سراسوتی، منڈل پریشد صدر شنکریا، شبیر ، پیر باشاہ ، وکرم گوڑ ، رنگا سوامی گوڑ وغیرہ شریک رہے۔