صنعا۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فضائی حملہ سے جو یمن کے دارالحکومت صنعا کے پولیس ہیڈکوارٹرس پر آج کیا گیا تھا، کم از کم 45 افراد ہلاک ہوگئے جو جلاوطن صدر کی وفادار فوجوں کے ساتھ باغیوں سے جنگ کرنے کے لئے یہاں آئے ہوئے تھے۔ اس مقام پر سینکڑوں افراد جمع تھے، جن میں سے فضائی حملہ میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔