ریاض ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم یمن خالد بہا کی تقریب حلف برداری بحیثیت جلاوطن نائب صدر یمن آج ملک کے سفارتخانہ برائے سعودی عرب میں منعقد کی گئی۔ بہا نے جلاوطن صدر عبدالرب منصور ہادی کی موجودگی میں حلف اٹھایا۔ ایک دن قبل ان کے تقرر کا اعلان کیا گیا تھا۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارہ ایس پی اے کے بموجب تقریب حلف برداری میں کئی وزراء، عہدیدار اور سیاسی قائدین موجود تھے۔ خلیجی ٹاؤن قونصل نے ان کے تقرر کو ہادی کی یمن میں صیانت و استحکام کی بحالی کی کوششوں کو میں مددگار ایک اہم اقدام قرار دیا ہے۔ ہادی اور بہا دونوں کو ستمبر میں ان کی قیامگاہوں پر نظربند کردیا گیا تھا اور دونوں قائدین جنوری میں اپنے استعفیٰ پیش کردیئے تھے لیکن ہادی فبروری میں فرار میں کامیاب ہوگئے اور عدن میں نمودار ہوئے جبکہ بہا نے نیم فوجی تنظیم سے اپنی قیامگاہ پر نظربندی ختم کرنے کا معاہدہ کرلیا تھا اور ماہ مارچ میں وطن سے فرار ہوگئے تھے۔