یمن کے نیم فوجی جنگوؤں نے تین صحافیوں کو گرفتار کرلیا

صنعا26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)نیم فوجی جنگوؤں نے تین صحافیوں کو گرفتار کرلیا جو صنعا میں ایک احتجاجی پروگرام کی رپورٹنگ کررہے تھے ۔ یہ احتجاج باغیوں کے یمن کے دارالحکومت پر قبضہ کے خلاف کیا جارہا تھا ۔ صحافیوں کی یونین کے معتمد عمومی مروان دماج نے بھی کہا کہ خاتون آزاد پیشہ صحافیوں ہدا الزبہانی کو زدوکوب بھی کیا گیا ۔ رائٹرس کے فوٹو جرنلسٹ محمد السیاغی کو اُن کے ساتھی یمنیوں صمد السمیع روزنامہ لولا اور یحی القبطی ال اشتراکی خبر رساں ویب سائیٹ کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ۔ بعدازاں قبطی کو ایک گھنٹہ تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا ۔ کل ہزاروں یمنی احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے تھے یہ صنعا میں اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا ۔ جو حوثیوں کے خلاف کیا گیا تھا جنہوں نے ستمبر میںکسی مزاحمت کے بغیر صنعا پر قبضہ کرلیا ہے ۔