ریاض ۔29 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب اور حلیف ممالک نے اقوام متحدہ کی جانب سے منظورہ قرارداد جس میں اتحادی فوج کی جانب جنگی جرائم کے مرتکب ہونے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس جنگ میں جس کی سعودی عرب قیادت کررہا ہے یمن میں شیعہ باغیوں کی سرکوبی کیلئے اتحادی فوجیں برسرپیکار ہیں۔ سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کی قرارداد کی مذمت کی ہے ۔ اس قرارداد میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے یمن میں سعودی زیرقیادت اتحادی افواج اور یمن میں شیعہ ملیشیاء کی جانب سے کئے گئے جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔