صنعاء۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ یمن کے قصر صدارت کے قریب ایک چوکی پر جھڑپوں کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دو دن قبل القاعدہ کے مشتبہ حملہ میں اسی چوکی پر 5 چوکیدار ہلاک کردیئے گئے تھے۔ وزارت داخلہ کے بموجب فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شہری بھی ہلاک ہوا۔ بندوق برداروں نے سحر کے وقت سے قبل قصر صدارت کی چوکی پر مصباحی چوراہے کے قریب حملہ کیا تھا۔ عہدیدار القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے لئے ’دہشت گرد‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ صنعاء گزشتہ کئی دن سے چوکسی کی حالت میں ہے اور فوج کے بموجب اذان میں فوج داخل ہوچکی ہے جو جہادیوں کا مستحکم گڑھ سمجھا جاتا ہے۔