یمن کے شہر عدن میں مہلک جھڑپیں

عدن 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے شہر عدن میں آج مہلک جھڑپوں سے یہ علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔ اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ انسانی ہنگامی حالات کی سطح میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ نئی جھڑپوں میں 7 باغی اور 5حکومت حامی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ آج علی الصبح باغیوں کی شلپاری سے عدن کے کئی گھروں کونقصان پہنچا اور کئی ہلاکتیں واقع ہوئیں۔ متصلہ علاقہ شبوہ میں سعودی زیر قیادت مخلوط اتحاد نے رات بھر باغیوں کے مورچوں پر اپنے حملے جاری رکھے ۔ یمن میں دو کروڑ 11 لاکھ افراد امداد کے مستحق ہیں اور ایک کروڑ 30 لاکھ افراد غذائی قلت کا شکار ہیں۔