یمن کے ایک قائد کی قیامگاہ پر باغیوں کا حملہ ، 6 افراد ہلاک

صنعاء۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے فوجی عہدیداروں نے کہا کہ حوتی باغیوں نے دارالحکومت میں بااثر قبیلے کے ایک سردار کی قیام گاہ پر حملہ کیا۔ عہدیدار کے بموجب باغیوں نے قصرالاحمر پر قبضہ کرلیا جو اسلامی اصلاح پارٹی سے الحاق رکھنے والے قبیلہ کا مرکز اقتدار ہے۔ یہ پارٹی اسلام پسند ہے اور الاحمر اس کا روایتی مرکز اقتدار ہے۔ چند دن قبل حوتی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء پر بھی قبضہ کرلیا تھا، لیکن ایک معاہدہ کے بعد تخلیہ کردیا۔