عدن ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت حامی افواج جنہیں سعودی کی قیادت والے اتحاد کی تائید حاصل ہے، نے یمن کے سب سے بڑے فضائی بیس کو ایران کے باغیوں کے قبصہ سے دوبارہ حاصل کرلیا ہے جبکہ گذشتہ ماہ یمن کے دوسرے سب سے بڑے شہر عدن پر بھی حکومت حامی افواج نے اپنا قبضہ بحال کرلیا تھا۔ 24 گھنٹوں کے حملے کے دوران الاند فوجی اڈہ کو شدید گولہ باری کے بعد دوبارہ حاصل کیا گیا جسے اتحادی فوج نے سربراہ کیا تھا اور اس طرح عدن میں حکومت حامی فوجی فیصلہ کن جنگ کے لئے پہنچ گئی تھی۔ اس کامیابی کے بعد وزارت دفاع نے انتہائی مسرور انداز میں کہا کہ اب یہ عزم ہے کہ حوثی باغیوں اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ اس وقت تک مقابلہ جاری رکھا جائے گا جب تک معزول صدر منصور ہادی کو بحال نہیں کردیا جاتا۔ یاد رہے کہ حوثی باغیوں کو حالیہ دنوں میں متعدد محاذوں پر پے درپے شکستوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے ان کے حوصلے پست ہوگئے ہیں۔