عدن ۔18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی یمن کی ایک بھیڑ بھاڑ والی مارکٹ ایک مورٹار شیل کے ذریعہ کئے گئے حملے میں 3 شہری ہلاک اور دیگر 9 زخمی ہوگئے۔ ڈاکٹرس وِتھ آؤٹ بارڈرس نے آج یہ بات بتائی۔ تعز کی ایک مارکٹ میں شیل گرنے سے افراتفری مچ گئی اور لوگ اِدھر اُدھر بھاگنے لگے، البتہ اب تک یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ شیل کس نے داغا ہے جبکہ یہاں کے کچھ علاقوں میں حوثی باغیوں کا قبضہ ہے۔ ایران کے ساتھ مفاہمت کرتے ہوئے شمالی حوثی صدر منصور ہادی کے ساتھ حالت ِ جنگ میں ہیں جنہیں ایک سعودی اور متحدہ عرب امارات کی قیادت والی طاقتور فوج کی تائید حاصل ہے۔ یمن میں جب سے جنگ شروع ہوئی ہے، اب تک 10,000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔