یمن کی فوج اور القاعدہ میں جھڑپ‘ 9ہلاک

صنعا۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کی فوج اور القاعدہ کے مشتبہ کارکنوں کے درمیان جو فوج کی جارحیت کی وجہ سے فرار ہوکر جنوبی یمن منتقل ہوگئے تھے جھڑپ ہوگئی جس میں6فوجی اور 3جہادی ہلاک ہوگئے ۔ فوج اور قبائلی ذرائع کے بموجب رات بھر دو ڈرون طیاروں نے القاعدہ کے مشتبہ کارکنوں پر وصل کے علاقہ میں حملے کئے تھے ۔یہ ضلع ارہاب کا ایک دیہات ہے ۔عسکریت پسند ڈرون حملوں سے بچنے قریبی دیہات اوزر فرار ہوگئے تھے جہاں یمن کی زمینی فوج سے اُن کی جھڑپ ہوگئی جس میں القاعدہ کے تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 4کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جھڑپ کے دوران یمنی فوج کے 6فوجی بھی ہلاک ہوئے ۔