صنعاء۔ 15؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ یمن کے فوجی عہدیداروں کے بموجب بندوق برداروں نے ایک فوجی ہاسپٹل سے نرسس کو منتقل کرنے والی بس پر جنوبی شہر عدن میں حملہ کیا جس میں 8 افراد بشمول 2 خواتین ہلاک ہوگئیں۔ تقریباً 12 دیگر زخمی ہیں۔ حملہ آوروں نے کلاشنکوف رائفلوں سے فائرنگ کی تھی۔ فوجی عہدیداروں کے بموجب مشتبہ القاعدہ کے طاقتور مقامی حلیف اس حملہ کے ذمہ دار ہیں۔