صنعا۔ 03 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے عرب ملک یمن کیلئے 553 ملین ڈالر قرضہ منظور کر لیا ہے۔ تین برس کے عرصے میں صنعا حکومت کو مہیا کئے جانے والے اس قرضے کا مقصد وہاں سیاسی اور سکیورٹی کی ابتر صورتحال میں اصلاحاتی عمل میں آسانی پیدا کرنا بتایا گیا ہے۔ اس مالیاتی پروگرام کے تحت یمن حکومت کو 74 ملین ڈالر کی پہلی قسط جلد ہی مل جائے گی۔ دریں اثناء صدر عبدالرب منصور ہادی نے شیعہ باغیوں کے کچھ مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔