یمن پر ڈرون حملے، مزید 3 جنگجو ہلاک

عدن۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں گزشتہ شب کے ڈرون حملوں میں القاعدہ کے تین مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے۔ امریکہ ہی واحد عالمی طاقت ہے جو اس ملک میں بلاپائٹ طیاروں کے ذریعہ یہ حملے کررہا ہے۔ جنوبی صوبہ شوابہ کے ضلع مرقعہ میں اتوار کو رات دیر گئے ایسے ہی ایک حملہ میں تین مشتبہ عسکریت پسند زخمی ہوگئے تھے۔ اس علاقہ میں یہ دوسرا ڈرون حملہ تھا۔ بجان میں ہفتہ کو ایک گاڑی پر ہوئے ڈرون حملے میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ دارالحکومت صعاء پر حوثی باغیوں نے ستمبر کے دوران قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد یہ ملک تیراج و افراتفری کا شکار ہوگیا ہے، لیکن امریکہ کے صدر بارک اوباما نے جنوری میں اس عہد کا اظہار کیا کہ یمن کی بحران کن صورتِ حال کے باوجود جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی شاخ سے وابستہ جہادی عناصر کے خلاف امریکی کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ امریکہ نے القاعدہ سے مربوط جہادیوں کو ’’انتہائی خطرناک ‘‘قرار دیا ہے۔ حوثی باغیوں نے جنوری میں صنعاء کے صدارتی محل پر قبضہ کرلیا تھا اور یمن کے صدر عابد ربو منصور ہادی کو عملاً گھر پر نظر بند رکھا گیا تھا، تاہم مغربی ممالک کے تائید یافتہ منصور ہادی گزشتہ ہفتہ وہاں سے بچ کر جنوبی شہر عدن فرار ہوگئے تھے۔ جنوبی یمن کے کئی علاقوں بالخصوص شوابہ اور حضرموت میں القاعدہ کا طاقتوروجود ہے۔