صنعاء ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں عینی شاہدین اور عہدیداروں نے کہاکہ سعودی زیرقیادت فضائی حملوں میں ملک کے شمالی شہر عدن کی قومی شاہراہ پر ایک بس دو ٹکڑے ہوگئی جس کی وجہ سے کم از کم 20 شہری ہلاک ہوگئے۔ ایک خانگی کار میں سفر کرنے والا خاندان بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنا۔ اس کی پک اپ لاری میں آلو، ترکاریاں، پیاز وغیرہ لدے ہوئے تھے۔ گذشتہ 48 گھنٹوں میں عدن کے قریب پیش آنے والا یہ دوسرا سانحہ تھا۔ ایک سینئر فوجی عہدیدار نے کہا کہ اس نے ان واقعات کی سعودی عرب سے شکایت کی ہے۔