دوبئی۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)یمن کے باغیوں کے زیرقبضہ وسطی صوبہ سادا میں سعودی عرب کے فضائی حملوں سے مبینہ طور پر 40 باغی جنگجو ہلاک ہوئے۔باغیوں نے اطلاع دی کہ سعودی زیرقیادت فضائی حملوں میں 22 شہری ہلاک ہوگئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حکومت حامی اتحادی افواج جن کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے، باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 40 باغی جنگجو ہلاک ہونے کا سعودی عرب نے دعویٰ کیا۔