یمن میں کار بم دھماکہ، چار ہلاک

صنعاء ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے ذریعہ کئے گئے ایک کار بم حملہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکہ باغیوں کے کنٹرول یمن دارالخلافہ صنعاء کی ایک شیعہ مسجد کے قریب ہوا۔ 8 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ گذشتہ مارچ سے دولت اسلامیہ کے سنی انتہاء پسندوں نے شیعہ تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ ہاسپٹل کے ذرائع اور بعض عینی شاہدین کے مطابق حوثی شیعہ باغی جنہوں نے گذشتہ سال ستمبر میں صنعاء پر قبضہ کرلیا تھا، دیگر حملوں میں اپنے 11 جنگجوؤں کو کھوچکے ہیں جن میں سے 6 ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کے دوران جبکہ دیگر 5 ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہوئے کار بم دھماکہ میں ہلاک ہوچکے ہیں۔