یمن میں ڈرون حملے سے دو مشتبہ القاعدہ کارکن ہلاک

صنعا۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مشتبہ امریکی ڈرون حملہ نے جنوبی یمن میں آج دو مبینہ القاعدہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا، قبائیلی ذرائع نے یہ بات کہی۔ یہ جہادی نیٹ ورک کے خلاف سلسلہ وار مہلک کارروائیوں میں تازہ اقدام ہے۔ ذرائع کے مطابق دو آدمی جو موٹر بائیک پر جارہے تھے، وہ ہلاک ہوگئے اور ان کی جھلسی ہوئی نعشیں جنوبی صوبہ ابیان کے مودیا ٹاؤن میں پائی گئی۔ یمن میں مشتبہ القاعدہ کارندوں کے خلاف ڈرون حملوں میں کچھ دنوں سے شدت آئی ہے۔