صنعا ۔ 28 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام)یمن میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے تین مشتبہ جنگجو مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اے ایف پی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جس علاقے میں یہ حملہ ہوا ہے، وہاں امریکی ڈرون طیارے کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ صوبہ شبوہ کے علاقے بیجاں میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں یہ مشتبہ جنگجو سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق تینوں جنگجوؤں کی لاشیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔