یمن میں مال بردار کشتی غرق 12 ہندوستانی ملاح ہلاک

صنعا، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مال بردار کشتی ڈوبنے سے 12 ہندوستانی ملاح ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب شمالی مغربی یمنی ساحل میں یمنی کشتی تیز لہروں کی نذر ہو گئی۔ یہ کشتی متحدہ عرب امارات سے یمن کے الموکالہ پورٹ جاری تھی کہ منزل کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ یمنی حکام نے حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سر گرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔