یمن میں قیام امن کیلئے اقوام متحدہ کے سفیر کی صنعا آمد

عدن،17ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شورش زدہ یمن میں حوثی باغیوں کی ہلاکتوں کے بعد امن و امان قائم کرنے کی کوششیں ایک بار پھر تیز کردی گئی ہیں۔یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں تازہ جھڑپوں اور فضائی حملوں میں 32 حوثی باغی ہلاک ہوگئے جبکہ اقوام متحدہ کے سفیر دارالحکومت صنعا میں امن کی کوشش کے لیے پہنچ گئے ہیں۔فوجی ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی اتحادی افواج نے ، جو یمن کی لڑائی میں حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ لڑ رہی ہیں، حدیدہ میں ایک ریڈیو اسٹیشن ٹاور کو تباہ کر دیا۔حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حوثی باغیوں کے ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے جن میں 3 سیکورٹی گارڈ اور اسٹیشن کا ایک عملہ شامل ہے ۔