یمن میں فضائی حملے میں 50 باغی ہلاک ، سعودی عرب کا دعویٰ

قاہرہ۔ 28 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج نے یمن کے صنعا میں فضائی حملے کئے ہیں جس میں مسلح حوثی باغی تنظیم کے دو جنگجو کمانڈروں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ اُس وقت ہوا جب اس عسکریت پسند گروپ کی ایک اہم میٹنگ جاری تھی۔ دوسری جانب حوثیوں کے ایک سیٹیلائٹ نیوز چینل المسیراح نے فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں چند شہری زخمی ہوئے۔سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کو ’الخبریا‘نے آج صبح یہ اطلاع دی۔ ’العربیہ‘ کے مطابق صنعا میں حوثی کی وزارت داخلہ پر اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں اس کے لیڈر مارے گئے ۔