صنعا ، 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 30 باغی اور عام شہری آج ہلاک ہوگئے جب سعودی عرب زیرقیادت اتحاد کے جنگی طیاروں نے باغیوں کے زیرقبضہ یمنی دارالحکومت صنعا کے شمال مشرق کی ایک مارکیٹ میں کارروائی کی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اس فضائی حملے میں باغیوں کی تین گاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ وہ نقیل بن غیلان ٹاؤن کی مارکیٹ میں داخل ہورہے تھے۔