عدن ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) استوائی طوفان لُبنیٰ سے یمن اور پڑوسی عمان میں آئے سیلاب سے تین افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔ اقوام متحدہ اور مقامی حکام نے بتایا کہ یمن کے صوبہ ماہرہ اور عمان کے دوفار خطہ عرب جزیرہ نما کے ایسے واحد علاقے ہیں جہاں مانسون کا موسم بحیرہ ہند کے استوائی نظام موسم سے مربوط ہے۔ ساحلی ڈسٹرکٹ ماہرہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یوں تو اس کی تعداد صرف تین ہی بتائی گئی ہے تاہم رپورٹ سے ایسا معلوم ہوتا ہیکہ تینوں ہلاکتیں ماہرہ میں ہی ہوئیں۔ سیلاب کی وجہ سے پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر 33 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے آفیسر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومانیٹرین افیئرس (UNOCHA) نے یہ بات بتائی۔