صنعا،27فروری (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اقوام عالم کو متنبہ کیا ہے کہ آنے نے والے مہینوں میں خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں ہیضہ کی وبا شدید تر ہوسکتی ہے ۔ اس وبا کی وجہ سے یمن میں اب تک دو ہزار اموات ہو چکی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے اعلیٰ اہلکار پیٹر سالاما کے مطابق موسم برسات کے دوران ہونے والی بارشوں سے ہیضہ کی وبا مزید پھیل سکتی ہے ۔