صنعاء ۔25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمنی عہدیداروں اور قبائیلی لیڈروں نے کہا ہے کہ القاعدہ کے ایک سینئر رہنما غالب الزیدی وسطی صوبہ مارب میں لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔ انہوں نے اسوسی ایٹیڈ پریس سے آج کہا کہ حوثی کہلائے جانے والے شیعہ باغیوں کے خلاف لڑنے والے غالب الزیدی ہلاک ہوگئے جو حکومت یمن کے فورسیس کے ساتھ تھے۔