صنعاء ۔یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے شہر تعز میں آئینی حکومت کی وفادار فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب عرب اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے یمن میں مختلف اہداف پر باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ الجوف گورنری کے تاریخی شہر براقش پر سرکاری فوج نے باغیوں کو وہاں سے نکال باہرکرنے کے بعد شہر پراپنا کنٹرول مضبوط بنا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تعز شہر میں سرکاری فوج کی شیعہ حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے درمیان گھمسان کی جنگ کی اطلاعات ہیں۔