یمن میں رات بھر جنگ ، 47 ہلاک

حوثی باغیوں اور حکومت کی وفادار فوج میں جھڑپیں
صنعا ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے صیانتی عہدیداروں نے کہا کہ حوثی باغیوں اور حکومت کی حامی نیم فوجی تنظیم کے درمیان رات بھر کی سڑکوں میں کم از کم 47 افراد جن میں سے تقریباً تمام جنگجو تھے، ہلاک ہوگئے۔ باغی کل دیر گئے قصبہ دباب میں زبردستی داخل ہوگئے تھے۔ یہ قصبہ حکومت حامی افواج کیلئے مغربی صوبہ تائیز میں رسد کی اہم شاہراہ پر واقع ہے۔ اس قصبہ پر قبضہ کے نتیجہ میں حکومت حامی فوجوں شمالی یمن کی سمت پیشرفت کرسکتی ہیں جہاں دارالحکومت صنعا باغیوں کے زیرقبضہ ہے۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب 47 مہلوکین میں 2 شہری بھی شامل ہیں۔ سرکاری عہدیدار خانہ جنگی میں غیرجانبدار ہیں جس کی وجہ سے سرکاری فوج میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ یمن میں حوثی باغی اور حکومت کے وفادار فوجیوں میں زبردست جھڑپیں جاری ہیں۔ سابق صدر اور بین الاقوامی مسلمہ حکومت کے خلاف جس کو سعودی زیرقیادت اتحاد کی تائید حاصل ہے، حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔ سرکاری عہدیدار نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی خواہش کی کیونکہ اسے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہے۔