الدورھمی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں حوثی باغیوں کے حملہ میں 12 حکومت حامی فوجی ہلاک ہوگئے۔ فوجی اور طبی ذرائع نے بتایا کہ یہ لڑائی بحیرہ احمر کے شہر حدیدہ میں ہوئی۔ حوثی باغیوں نے کوسٹ روڈ علاقہ میں حملوں کا آغاز کیا۔ یاد رہیکہ جب سے اس علاقہ میں لڑائی نے شدت اختیار کی ہے، درجنوں جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جنگ زدہ علاقوں تک امدادی اشیاء بھی بذریعہ بحری جہاز اسی شہر کی بندرگاہ سے ہوکر گزرتے ہیں اور اقوام متحدہ کو اس بات پر تشویش ہیکہ کہیں امدادی اشیاء کو نقصان نہ پہنچے کیونکہ متاثرین تک ان اشیاء کا پہنچنا بیحد ضروری ہے۔