صنعا ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ دو ہفتے کے دوران یمن کے مغربی ساحل پر حکومت حامی فوج اور سعودی زیرقیادت اتحاد اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 20 شہری بشمول خواتین و اطفال ہلاک ہوگئے۔ سرکاری فوجیں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں کو مشرقی ساحلی یمن میں اپنے قبضہ میں لینا چاہتی تھیں جبکہ سعودی زیرقیادت اتحادی افواج باغیوں کو پسپا کرنے کی خواہشمند تھی۔ یمن پر اتحادی افواج کے فضائی حملے بھی جاری ہیں۔