یمن میں جھڑپیں ، کم از کم 9 افراد ہلاک

صنعا۔ 19 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 9 افراد آج شیعہ عسکریت پسندوں اور فوجی دستوں کے درمیان دارالحکومت صنعا میں یمن کے صدارتی محل کے قریب پیش آئی جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوگئے ، نائب وزیر صحت نے یہ بات کہی۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کو ناصر باعوم نے بتایا کہ 67 زخمیوں میں عام شہری شامل ہیں، جن میں سے بعض کو شدید زخم آئے ۔ انھوں نے کہا کہ بعد میں صلح ہوگئی ۔ مہلوکین میں دونوں طرف کے جنگجو شامل ہیں۔ ایک طبی ذریعہ نے قبل ازیں مہلوکین کی تعداد صرف 2 بتائی تھی ۔