یمن میں جھڑپ، 17 حوثی ہلاک

یمن ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی یمن شہر الدالی میں سرکاری فوج اور حوثیوں کے درمیان جھڑپ میں 17 باغی مارے گئے۔ یمنی فوج کے مطابق الدالی نامی شہر کے شمالی اور مغربی علاقوں سمیت مارماک کے کوہساری سلسلہ میں حوثیوں اور سرکاری فوج کے درمیان شدید لڑائی ہوئی جس میں 17 باغی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ واضح رہیکہ حکومت یمنی الدالی شہر سے ملحقہ 7 قصبوں پر قابض ہے جبکہ حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول دو قصبے شامل ہیں۔