یمن میں جنگ بندی کی اپیل

واشنگٹن ۔31 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ نے ایک تقریب کے دوران یمن میں جنگ بندی کی اپیل کی۔روسی ایجنسی اسپوتنک انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق میاٹس نے امریکہ کے انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں کہاکہ ہمیں یہاں امن کی کوششوں کی جانب بڑھنا ہو گا، اور ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہم مستقبل میں کچھ وقت میں ایسا کرنے جا رہے ہیں۔ ہمیں اگلے 30 دنوں میں ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق، یمن کے لوگ زمین پر بدترین انسانی بحران سے گزر رہے ہیں۔ سعودی زیرقیادت اتحاد کو ہتھیار و طیارے سے ہوا میں ایندھن کی فراہمی امریکہ اور مغربی حامیوں کی جانب کی جارہی ہے ۔سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی فوج باغی حوثیوں کے خلاف لڑ رہی ہے ۔