یمن میں جرمن یرغمالی کی ویڈیو جاری

صنعا ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دو ماہ قبل یمن سے اغوا کئے گئے جرمن شہری روڈیگر شویڈ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ یمن کے ایک نجی ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی اس ویڈیو میں شویڈ قدرے کمزور دکھائی دیا۔ اس 60 سالہ جرمن شہری کو جنوری میں صنعا سے ایک قبائلی شخص نے اغوا کیا تھا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی نے بتایا ہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا شویڈ کو فوری طبی مدد کی ضرورت ہے۔ اطلاعات کے مطابق اغوا کار نے شویڈ کی رہائی کے بدلے میں صنعا حکومت کی قید سے اپنے دو بیٹوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔